آسٹریلیا کے دورے پر آئے برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم پر آسٹریلین خاتون سینیٹر برس پڑیں۔برطانوی بادشاہ کنگ چارلس کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب آسٹریلوی پارلیمنٹ ہاؤس میں خطاب کے دوران خاتون سینیٹر نے انہیں کھری کھری سنادیں۔ خاتون سینیٹر لیڈیا تھورپ نے دارالحکومت کینبرا میں تقریب کے دوران کہا کہ تم ہمارے بادشاہ نہیں ہو، تم ہمارے لوگوں کی نسل کشی کے مرتکب ہوئے ہو۔خاتون سینیٹر نے بادشاہ چارلس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تم ہماری خودمختاری کے مالک نہیں ہو ہمیں ہماری سرزمین واپس کرو۔خاتون سینیٹر نے بادشاہ چارلس کو کہا کہ ہم سے چوری کیا گیا مال واپس کرو۔سیکورٹی اہلکاروں نے خاتون سینیٹرکو تقریب سے باہر نکال دیا