معروف اسکائی ڈائیور جیڈ ڈیماریل نے بریک اپ کے بعد پہاڑ سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ حکام کا کہنا ہے کہ 32 سالہ ڈیماریل 500 سے زائد کامیاب اسکائی ڈائیونگ کر چکی تھیں انہوں نے اپنی آخری چھلانگ کے دوران جان بوجھ کر پیرا شوٹ نہیں کھولا تھا اور خود کار حفاظتی نظام بھی بند کر دیا تھا۔تحقیقات میں ان کی موت کو با ضابطہ طور پر خودکشی قرار دیا گیا ہے۔واضحرہے کہ برطانیہ سے تعلق رکھنے والی تجربہ کار اسکائی ڈائیور جیڈ ڈیماریل نے 4 مہینے قبل کاؤنٹی ڈرہم میں 15 ہزار 500 فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا تھا۔تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بھی سامنے آیا کہ ڈیماریل نے اپنی موت سے 1 روز قبل اپنے ساتھی اسکائی ڈائیور سے تعلقات ختم کیے تھے ان کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ دونوں کے 8 ماہ سے تعلقات کشیدہ چل رہے تھے۔
