راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بتیس مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔بشریٰ بی بی کیخلاف چھبیس نومبر سے متعلق راولپنڈی،اٹک اور چکوال کے مختلف تھانوں میں بتیس مقدمات درج ہیں۔ بشریٰ بی بی 26 نومبر سے متعلق راولپنڈی، اٹک اور چکوال کے مختلف تھانوں میں درج 32 مقدمات میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی عدالت میں پیش ہوئیں۔بشریٰ بی بی کے وکیل بھی عدالت میں پیش ہوئے اور عبوری درخواست ضمانت پر دلائل دیئے جو عدالت نے منظور کر لیے، بشریٰ بی بی کی جانب سے ضمانتی مچلکے بھی جمع کرائے گئے۔انسداد دہشتگردی عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت 13 جنوری تک منظور کر لی۔