بشری بی بی کو رہا کر دیا گیا ،بنی گالہ سے لاہور روانہ

بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔عدالت نے توشہ خانہ ٹو ریفرنس میں ان کی ضمانت منظور کی تھی. ان کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد ن کے وکلاء بشری بی بی کو لیکر ابنی گالہ روانہ ہوگئے. بعد ازاں بشری بی بی بنی گالا سے لاہور کیلئے روانہ ہوگئیں .بشریٰ بی بی کی رہائی اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 سے کی گئی رہائی کا عمل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے کمرے میں کیا گیا .بشریٰ بی بی کو سخت سکیورٹی حصار میں جیل سے روانہ کردیا گیا۔گزشتہ قبل ازیں بشریٰ بی بی کے 10 لاکھ روپے مالیت کے ضمانتی مچلکے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں جمع کروائے گئے جہاں سے ان کی رہائی کی روبکار جاری کردیئے گئے.بشریٰ بی بی کا ضمانتی مچلکہ ملک طارق محمود نون نے جمع کرایا۔اس سے قبل تین بار غلط روبکار بنانے کی وجہ سے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی رہائی تاخیر کا شکار ہوگئی تھی۔بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار تین بار بنائی گئی لیکن تینوں دفعہ غلط بنائی گئی جس کے بعد چوتھی بار درست روبکار بنائی گئی۔واضح رہے کہ بدھ ہ روز کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت 10،10 لاکھ روپے ضمانتی مچلکوں کی عوض منظور کی تھی، تاہم روبکار جاری نہ ہونے کے باعث ان کی رہائی نہیں ہوسکی تھی

اپنا تبصرہ لکھیں