پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سہیل آفریدی کی حلف برداری کے معاملے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گورنر صاحب آپ کو خیبرپختونخواہ پہنچنا چاہیے وزیراعلیٰ سندھ اپناطیارہ دیں تاکہ گورنر خیبرپختونخوا پہنچیں۔کراچی میں نجی تقریب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے اپنے سامنے بیٹھے فیصل کریم کنڈی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر صاحب، آپ کو خیبرپختونخوا پہنچنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کہوں گا کہ وہ اپنا طیارہ گورنر کو دے دیں تاکہ کہ وہ خیبرپختونخوا پہنچ کر عدالت کا جو بھی حکم ہو اس پر عملدر در آمد کرتے ہوئے اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری پوری کریں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ گورنرہاؤس صرف رسمی عہدہ نہیں بلکہ صوبے میں وفاق کی نمائندگی کا اہم ادارہ ہے اس لیے گورنرکوعوامی سطح پرمتحرک کردارادا کرنا چاہیے۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ میرا جواب ہائیکورٹ میں جمع ہوچکا ہے میں آج رات ہر صورت میں پشاور پہنچ جاؤں گا اور میرا جو آئینی فرض ہے، وہ ادا کروں گا۔فیصل کریم کنڈی نے پارٹی چیئرمین کےحکم کے مطابق پشاور کے لیے فوری اڑان کی تیاری کرلی۔