بلاول کی بیرسٹر گوہر سے عمران خان سے ملاقات کی یقین دھانی

بلاول بھٹو زرداری نے بیرسٹر گوہر کو عمران خان سے ملاقات کی یقین دھانی کرادی.

پی ٹی آئی نے عمران خان سے حتمی آئینی ترمیمی مسودے پر مشاورت کے لئے چار رکنی کمیٹی بنادی

بلاول بھٹو نے کہا کہ کل آپ جائیں اور بانی پی ٹی آئی سے حتمی مسودے پر مشاورت کریں

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں میں اسد قیصر بھی شامل ہوں گے

اسد قیصر نے بلاول سے کہا آپ جمہوریت کےدعویدار ہیں ہمیں اتنی آپ سے توقعات ہیں

بلاول نے گوہر کو یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ میں کل آپ کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا انتظام کرتا ہوں

چار رکنی کمیٹی میں بیرسٹر گوہر،سلمان اکرم راجہ، علی ظفر اور حامد خان شامل ہوں گے

چار رکنی کمیٹی بانی پی ٹی آئی کو آئینی ترمیمی بل پر بریفنگ دے گی

بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان اور بیرسٹر گوہر علی سے ملاقات کی

اپنا تبصرہ لکھیں