بلوچستان: بچوں سے بدفعلی کے الزام میں نجی اسکول کے پرنسپل سمیت 3 افراد گرفتار

بلوچستان میں نجی اسکول کے پرنسپل سمیت تین افراد کو طلبہ سے بد فعلی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ الہیار میں اسکول کے بچوں سے بدفعلی کے الزام میں پولیس نے نجی اسکول کے پرنسپل سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پرنسپل،اس کابھائی اورہاسٹل وارڈن قصوروار پائےگئے ہیں۔

ایس ایس پی کا بتانا ہے کہ اسکول کو سیل کردیا گیا ہے جب کہ ایک مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیےکوششیں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں