بلوچستان بھر میں 3 روز کیلئے مسافربس سروس معطل.نوٹیفکیشن جاری

بلوچستان بھر میں 3 روز کے لیے مسافربس ٹرانسپورٹ معطل رہےگی یہ فیصلہ امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں 12 تا 14 نومبر تک تمام بس ٹرانسپورٹس بند رہیں گی۔ٹرانسپورٹ بند رکھنےکا فیصلہ امن وامان کی صورتحال کے پیش نظرکیا گیا ہے .صوبےکی تمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو ہدایت کی گئی ہےکہ وہ اس حکم نامے پر عملدرآمدکو یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں