بلوچستان میں گریڈ 19کی آسامیوں پر آفیسروں کی ترقی حساس ادارے کی کلیئرینس اور اسکریننگ سے مشروط کردی گئی۔ اس سلسلے میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔گریڈ 17کی آسامیوں پر نئی تقرری بھی حساس ادارے کی کلیئرینس سے مشروط ہونگی .مجاز اتھارٹی انتظامی سیکریٹریوں اور کمشنروں کی آسامیوں پر تقرری سے متعلق کلیئرینس کے لیے بھی حساس ادارے سے رجوع کرسکتی ہے ۔ نوٹیفیکشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کی آسامیوں پر تقرری کے لیے بھی کلیئرینس کے لیے رجوع کیا جاسکتا ہے.مجاز اتھارٹی خود بھی وقتا فوقتا کسی سرکاری اہلکار کے کنڈکٹ کے بارے میں رپورٹ حاصل کرنے کے لیے حساس ادارے سے رجوع کرسکتا ہے