کوئٹہ میں ایڈیشنل کمشنرکی زیرصدارت پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے سکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کو صرف دن کے اوقات میں چلایا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہےکہ بلوچستان میں دن کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کا فیصلہ مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے جب کہ اس دوران رات میں بھی قافلے کی صورت میں ٹرانسپورٹ چلانےکی تجویز زیرغور آئی۔