کے الیکٹرک کی بل ادا کرنیوالے صارفین کیلئے بھی طویل لوڈشیڈنگ پر نیپرا نے ایکشن لیتے ہوئے کے الیکٹرک کو دوسرا شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔نیپرا کے جاری کردہ شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ادارے نے 2022 سے 2024 کے دوران کئی بار کے الیکٹرک کو خطوط ارسال کیے جن میں ٹرانسفارمر کی بجائے فیڈر لیول پر کی جانے والی لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔ اس کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے مسئلے کا کوئی ٹھوس حل نہیں پیش کیا گیا۔نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک ٹرانسفارمر کے بجائے فیڈر لیول پر لوڈشیڈنگ کررہی ہے کے الیکٹرک نے ایک دن میں کئی گھںٹے فیڈرز لیول پر لوڈشیڈنگ کی ڈیفالٹرز کی وجہ سے بل ادا کرنیوالے صارفین کو بھی سزا دی جارہی ہے .نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کررہی ہے کے الیکٹرک کو فیڈر کی بجائے ٹرانسفارمر لیول پر لوڈشیڈنگ کی ہدایت کی گئی تھی عدم عملدرآمد پر کے الیکٹرک کو قانونی کارروائی کی وارننگ دی گئی تھی۔نیپرا نے واضح کیا ہے کہ اگر کے الیکٹرک کی جانب سے اطمینان بخش جواب نہ دیا گیا تو قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔
