بل گیٹس نے گرل فرینڈ کے ساتھ وقت گزارنے کو خوش قسمتی قرار دے دیا

شادی کے 27 سال کے بعد طلاق پر بل گیٹس نے گرل فرینڈ کے ساتھ وقت گزارنے کو خوش قسمتی قرار دے دیا .مائیکرو سافٹ کے شریک بانی 69 سالہ بل گیٹس نےاپنی گرل فرینڈ پاؤلا ہرڈ سے متعلق گفتگو کی کرتے ہوئے اپنے اور پاؤلا ہرڈ کے درمیان تعلقات کو سنجیدہ قراردے دیا اور ساتھ ہی کہا ہے کہ ہم دونوں بہت اچھا وقت ساتھ گزار رہے ہیں۔بل گیٹس نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میری ایک سنجیدہ گرل فرینڈ ہے جس کا نام پاؤلا ہے، ہم اچھا وقت گزار رہے ہیں، ہم اولمپکس میں جا رہے ہیں اور بہت ساری اچھی چیزیں کر رہے ہیں۔ اور بہت ساری خوبصورت چیزیں ہو رہی ہیں۔واضح رہے کہ بل گیٹس کی اس سے قبل میلنڈا سے 1994ء میں شادی ہوئی تھی، 27 سال تک چلنے کے بعد یہ شادی 2021ء میں طلاق پر ختم ہوگئی . اس جوڑے کے 3 بچے بھی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بل گیٹس نے طلاق کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا تھا .بل گیٹس نے زندگی کے اہم فیصلوں کا خلاصہ بیان کرتے ہوئے اظہار کیا کہ سابقہ اہلیہ میلنڈا سے طلاق کا فیصلہ زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی، جس کا پچھتاوا پوری زندگی رہے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں