امریکا کے کھرب پتی اور مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس نے ڈیموکریٹ امیدوار کاملا ہیریس کی انتخابی مہم کیلئے پچاس ملین ڈالر عطیہ کردیے۔بل گیٹس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں سیاسی جماعتوں کا حامی ہوں مگر یہ الیکشن مختلف ہے۔امریکی اخبار کے مطابق پانچ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں مقابلہ انتہائی کانٹے کا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے کا امکان اکیاون فیصد اورکاملا ہیریس کے جیتنے کا امکان اننچاس فیصد ہے۔اس سے قبل پیش گوئیاں کرنیوالے پانچ اہم اداروں نے دعویٰ کیا ہےکہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکا کے صدر منتخب کرلیے جائیں گے