بنگلہ دیش نے اتوار کو نئے کرنسی نوٹوں کا اجرا کیا ہے جن میں ملک کے بانی صدر شیخ مجیب الرحمٰن کی تصاویر کو ہٹا دیا گیا ہے وہ معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے والد تھےمقامی بینک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے نوٹوں پر انسانی تصویر کے بجائے قدرتی مناظر اور تاریخی مقامات پرنٹ کیے گئے ہیں ترجمان کے مطابق ابھی 20، 50 اور 1000مالیت کے نوٹ جاری کیے گئے ہیں جبکہ باقی قیمتوں کے نوٹوں کا اجراء آئندہ مراحل میں کیا جائے گا۔ موجودہ کرنسی نوٹ اور سکوں کی گردش جاری رہے گی۔ترجمان کے مطابق ابھی 20، 50 اور 1000مالیت کے نوٹ جاری کیے گئے ہیں جبکہ باقی قیمتوں کے نوٹوں کا اجراء آئندہ مراحل میں کیا جائے گا۔ موجودہ کرنسی نوٹ اور سکوں کی گردش جاری رہے گی۔مسلم اکثریتی شناخت رکھنے والے ملک کے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن میں ہندو اور بدھ مت کے مندروں، تاریخی محلات، مشہور مصور زین العابدین کا بنگال کے قحط پر مبنی فن پارے اور قومی شہدا کی یادگار کی تصاویر شامل ہیں۔
