بھارتی ارب پتی کو منی لانڈرنگ پر دبئی میں 5 سال قید کی سزا

دبئی میں مقیم بھارتی ارب پتی شخصیت بلویندر سنگھ ساہنی کو منی لانڈرنگ کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق دبئی کی فوجداری عدالت نے 150 ملین درہم کی منی لانڈرنگ کے الزام میں ہندوستانی تاجر کو مجرم قرار دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے بلویندر سنگھ ساہنی کے خلاف الزامات کو درست قرار دیتے ہوئے بھارتی تاجر کو 5 سال قید، 5 لاکھ درہم جرمانہ اور ملک بدری کی سزائیں سنائیں۔عدالت نے حکم دیا کہ بلویندر سنگھ ساہنی اپنی قید کی مدت مکمل ہونے کے بعد دبئی سے ڈیپورٹ کر دیے جائیں گے۔ سہنی کے ساتھ اس کیس میں ان کے بیٹے سمیت 32 دیگر افراد بھی مجرم قرار پائے گئے ہیں عدالت نے غیر حاضر ملزمان کو بھی قید، جرمانے اور ملک بدری کی سزائیں سنائیں۔دبئی کی معروف کاروباری شخصیت بالوندر سنگھ سہنی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ سال 2024 میں بر دبئی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا پراسیکیوشن کے مطابق اس آپریشن میں شیل کمپنیاں، جعلی تجارتی شراکت داریاں اور مشکوک مالیاتی لین دین شامل تھے جو نہ صرف متحدہ عرب امارات بلکہ عالمی سطح پر بھی پھیلے ہوئے تھے۔ یہ شواہد اس بات کا ثبوت تھے کہ ساہنی نے ایک وسیع نیٹ ورک کے ذریعے منی لانڈرنگ کی جس میں متعدد جعلی کاروباری شراکت داریوں اور مشکوک مالیاتی لین دین کا سہارا لیا گیا۔

Indian billionaire sentenced to 5 years in prison in Dubai for money laundering

اپنا تبصرہ لکھیں