بھارتی فضائیہ کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی طیارے گرنے کا بالواسطہ اعتراف کرنے بعد رافیل طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی کے شیئرز مزید گرگئے۔پاک بھارت کشیدگی کے آغاز کے بعد فرانسیسی کمپنی کے شیئرز کی قدر میں گزشتہ 5 دنوں کے دوران تقریباََ 10.33 فیصد کمی آئی ہے۔ائیر مارشل اے کے بھارتی کے اس اعتراف کے بعد رافیل بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈاسو ایوی ایشن کے شیئرز مزید 5.59 فیصد گرگئے۔واضح رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی طیاروں نے پاکستان میں مختلف مقامات پر حملے کیے جس کا فوری اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاکستان کی مسلح افواج نے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 بھارتی طیارے تباہ کردیےتھے .
