بھارتی بزنس ٹائیکون انیل امبانی کی جائیدادیں ضبط

اینٹی کرائم ایجنسیوں کے ریڈار پر رہنے کے بعد آخرکار بھارتی بزنس ٹائیکون انیل امبانی کی جائیدادیں ضبط کر لی گئیں۔میڈیا کے مطابق بھارت کی مالیاتی جرائم سے نمٹنے والی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے انیل امبانی گروپ سے وابستہ اداروں کی تقریباً 341 ملین ڈالر مالیت کی 40 سے زائد جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ کارروائی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی ہے۔ تاہم ایجنسی کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ جائیدادوں میں رہائشی و تجارتی عمارتیں، پلاٹ اور کمپنی کی سرمایہ کاری کے دیگر اثاثے شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں