بھارتی حکومت کے دباؤ پر بھارتی میڈیا نے اپنی ویب سائٹس سے ہٹانا شروع کردی مودی سرکار نے بھارتی میڈیا کو اپنے مکمل کنٹرول میں جکڑ رکھا ہے۔بھارت کا معروف انگریزی اخبار دی ہندو بھی اس دباؤ کا شکار ہوگیا.دی ہندو نے بھارتی طیارے تباہ ہونے کی خبر ویب سائٹ سے ہٹادی جبکہ ایکس پر پوسٹ کی گئی خبر بھی ڈیلیٹ کردی۔بھارت کے انگریزی روزنامے دی ہندو نے اپنی ویب سائٹ پر مقبوضہ کشمیر میں پاک فضائیہ کی کارروائی میں 3 بھارتی طیارے تباہ ہونے کی خبر شائع کی تھی اور تباہ ہونے والے طیاروں کی تصاویر بھی شیئر کی تھی کچھ دیر بعد خبر ویب سائٹ سے ہٹالی گئی ویب سائٹ پر ابتدا میں خبر دکھائی دے رہی ہے تاہم کلک کرنے کے بعد تفصیلات سامنے نہیں آرہی تھی اور بعد میں خبر مکمل غائب ہوگئی .اسی طرح حکومت کے سخت کنٹرول کے باعث طیاروں کی خبریں اور تصاویر ھٹانا شروع کردی گئی ہیں
