برطانیہ کے معروف یوٹیوبر لارڈ مائلز اپنے ایئرپورڈز لینے برطانیہ سے جہلم پہنچ گیابھارتی شہری کی جانب سے دبئی ہوٹل سے چوری کئے جانیوالے ایئرپورڈز جہلم پولیس نے برآمد کرکے یوٹیوبر کے سپرد کردیے۔انفلوئنسر نے اپنے آئی فون پرلاسٹ موڈ فعال کیا تاکہ وہ ایئر پوڈز کو ٹریک کر سکیں اور حیرت کی بات یہ تھی کہ ایئر پوڈز دبئی میں نہیں بلکہ پاکستان میں خاص طور پر کالا گجران جہلم کے علاقے میں دکھائی دیے۔ آخری معلوم لوکیشن جہلم پاکستان کے سیکنڈ وائف ریسٹورنٹ کے قریب تھی۔لارڈ مائلز کا کہنا تھا کہ دبئی ہوٹل کے کمرے سے میرے ایئرپوڈز انڈین ویٹر نے چوری کرکے پاکستانی شہری کو فروخت کردیئے تھے پاکستان میں کسی سے رابطہ نہ ہونے کی صورت میں لارڈ مائلز نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا جہلم پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے ایئر پوڈز کی لوکیشن شیئر کی اور مدد کی درخواست کی۔ جہلم کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق عزیز سندھ نے اس غیر معمولی کیس کی تحقیقات کے لیے اپنی ٹیم کو ہدایت دی کہ وہ ایسے گھروں کی تفتیش کریں جن کے مکین حالیہ دنوں میں دبئی سے واپس آئے ہوں۔پولیس نے معلوم کیا کہ علاقے کے چار افراد دبئی میں کام کر چکے ہیں جن میں سے ایک شخص اس وقت پاکستان آیا تھا تاکہ اپنے خاندان سے مل سکے۔ جب اس شخص کو طلب کیا گیا تو اس نے اعتراف کیا کہ وہ ایئر پوڈز رکھتا ہے تاہم اس کا کہنا تھا کہ اس نے یہ ایئر پوڈز دبئی میں ایک بھارتی شہری سے خریدے تھےاور اسے اس بات کا علم نہیں تھا کہ وہ چوری شدہ ہیں۔لارڈ مائلز نے کہا کہ جہلم پولیس نے میرے ایئرپوڈز برآمد کرکے میرے حوالے کردیئے جس پر میں جہلم پولیس کا شکریہ ادا کرتا ہوں .
