بھارتی طیاروں کے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی میں توسیع

پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 24 جون تک توسیع کردی گئی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا۔ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق پاکستانی فضائی حدود پر بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی 24 جون 2025 صبح 4:59 بجے تک بڑھا دی گئی ہے بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیت یا لیز پر لیے گئے تمام طیارے پابندی کی زد میں رہیں گے۔ یہ پابندی بھارتی فوجی طیاروں پر بھی لاگو ہوگی۔خیال رہے کہ پہلگام حملے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کے دوران پاکستان نے 24 اپریل کو بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود ایک ماہ کے لیے بند کردی تھیں۔قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلے کے بعد 23مئی تک فضائی حدود بند کی گئی تھی جس میں اب مزید ایک ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔

Ban on Indian aircraft using Pakistani airspace extended

اپنا تبصرہ لکھیں