بھارتی فضائیہ کے ایئرمارشل اودیش کمار بھارتی نے پاکستانی ایئرفورس کی جانب سے رافیل طیارہ گرائے جانے کی تصدیق کردی، کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں، جنگ میں نقصان ہوتا ہے۔نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کی جانب سے رافیل طیارے گرائے جانے سے متعلق سوال پر انڈین ایئرمارشل اے کے بھارتی کا کہنا تھا کہ ہم لڑائی کی حالت میں ہیں۔ نقصانات لڑائی کا حصہ ہیں.کیا انڈیا نے پاکستانی فضائیہ کے طیارے گرائے ہیں کے سسوال پر انڈین ایئر مارشل اے کے بھارتی نے کہا کہ ان کے طیاروں کو ہماری حدود میں آنے سے روکا گیا۔ ہمارے پاس ان کا ملبہ نہیں۔ایئر مارشل اے کے بھارتی نے کہا کہ نقصانات کے بارے میں وہ اس وقت کوئی تبصرہ نہیں کریں گے کیونکہ اس سے دشمن کو فائدہ پہنچے گا اور وہ دشمن کو کوئی فائدہ نہیں پہنچانا چاہتے۔ایئر مارشل اے کے بھارتی کا کہنا تھا کہ وہ صرف یہی کہیں گے کہ انہوں نے اپنے اہداف حاصل کر لیے ہیں اور ان کے تمام پائلٹ بحفاظت واپس آ چکے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی نشریاتی ادارے سی این این ے اینکر اور سیکیورٹی امور کے ماہر جم سکیوٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ فرانس کے ایک اعلیٰ سطح کے انٹیلی جنس اہلکار نے رافیل طیارہ گرائے جانے کی تصدیق کی ہےجبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر اور سینئر ائیر فورس آفیسر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بھارتی رافیل طیارے گرانے کے ناقابل تردید ثبوت پیش کیے ثبوتوں میں بھارتی طیاروں کے نمبرز اور تباہ ہونے کی لوکیشنز بھی دکھائی گئی
