پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی لڑاکا طیارے کہاں کہاں گرے، تفصیلات سامنے آ گئیں۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی لڑاکا طیارے مختلف علاقوں میں گر کر تباہ ہوئے جبکہ بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے پائلٹس زخمی یا لاپتا بھی ہوئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک بھارتی طیارہ اننت ناگ میں گر کر تباہ ہوا، جبکہ بھارتی پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔اسی طرح بھارتی فضائیہ کا دوسرا طیارہ پلوامہ میں گر کر تباہ ہوا، پلوامہ میں دونوں پائلٹس شدید زخمی حالت میں سری نگر ہسپتال منتقل کیے گئے۔ بھارتی فضائیہ کا تیسرا طیارہ اکھنور میں گرا جبکہ دونوں پائلٹس کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔اسی طرح چوتھا بھارتی لڑاکا طیارہ ضلع رام بن میں گرکرتباہ ہوا جبکہ طیارے کے پائلٹ اقبال سنگھ کو آرمی ہسپتال ادھم پور منتقل کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی طیارے کی ایجکشن سیٹ پہی گاڈول کوکرناگ کےعلاقے سے ملی۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فضائیہ کا 5واں طیارہ بھٹنڈہ کے علاقے میں گرکرتباہ ہوا جبکہ بھارتی ہیرون ریموٹ پائلٹڈ وہیکل جموں کے مشرق میں13ناٹیکل میل دور گری۔واضح رہے کہ 7 مئی کو بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل سمیت 5 جنگی طیارے مارے گرائے تھے جبکہ ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر،6 مہار بٹالین ہیڈکوارٹرز اور مختلف چیک پوسٹیں اڑا ڈالی تھیں
