بھارتی فضائی طیارے سے غیر دھماکہ خیز سامان گرنے سے مکان کو شیدید نقصان

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے شیوپوری میں بھارتی فضائیہ کے طیارے سے غیر دھماکہ خیز بھاری دھاتی پرزہ گرنے سے رہائشی مکان کو شدید نقصان پہنچا ہے۔پولیس اور مقامی افراد کے مطابق دھاتی شے ایک مکان کی چھت پر گری جس کے نتیجے میں دو کمرے مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ ملبہ قریب کھڑی گاڑی پر بھی گرا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعہ جمعہ کی صبح تقریباً 11 بجے پیش آیا۔دھماکے سے گھر کی چھت ٹوٹ گئی اور صحن میں تقریباً 8 سے 10 فٹ گہرا گڑھا بن گیا جبکہ پرزہ گرنے سے قریبی مکانات بھی لرز اٹھے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔فضائیہ نے سازوسامان کی نوعیت یا طیارے کی تفصیلات چھپاتے ہوئے صرف ایک انکوائری کا اعلان کی جسے ناقدین اس ناکامی کو دبانے کی کوشش سمجھ رہے ہیں۔بھارتی فضائیہ نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ بھارتی فضائیہ شیوپوری کے قریب ایک گھر کو پہنچنے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ یہ واقعہ ایک غیر دھماکہ خیز پرزے کے حادثاتی طور پر گرنے کے باعث ہوا اور واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔مقامی رہائشیوں نے اس لاپرواہی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور فوری معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق نقصانات نے علاقے کے کسانوں اور رہائشیوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا جو بھارتی فضائیہ کی اس غیر ذمہ دارانہ حرکت کو ناقابل معافی قرار دے رہے ہیں۔

House severely damaged by non-explosive material falling from Indian Air Force plane

اپنا تبصرہ لکھیں