بھارتی فوج نے اپنے لڑاکا طیارے تباہ ہونے کی تصدیق کردی

بھارتی فوج نے پہلی بار تصدیق کی ہے کہ مئی میں پاکستان کے ساتھ جھڑپوں میں اس کے کچھ لڑاکا طیارے تباہ ہوئے تاہم یہ بھی کہا کہ 4 روزہ تنازع کبھی بھی ایٹمی جنگ کے قریب نہیں پہنچا۔ گرنے والے طیاروں کی تعداد سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے وہ بار بار لفظ وہ کا استعمال کرتے رہے۔ انہوں نے ساتھ ہی پاکستان کے 6 طیارے مار گرانے کے دعوے کو بھی غلط قرار دیا لیکن گرنے والے بھارتی طیاروں کے اعداد نہیں دیئے گئے۔بھارتی فوج نے پہلی بار تصدیق کی ہے کہ مئی میں پاکستان کے ساتھ جھڑپوں میں اس کے کچھ لڑاکا طیارے تباہ ہوئے.ہفتے کے روز سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ میں شرکت کے دوران بلومبرگ ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بھارتی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے کہا کہ اہم بات یہ نہیں ہے کہ طیارے گرائے گئے بلکہ یہ ہے کہ وہ کیوں گرائے گئے۔جنرل چوہان نے کہا اہم بات یہ ہے کہ غلطی کہاں ہوئی کیا کوتاہیاں رہیں اور کس وجہ سے طیارے گرے۔ تعداد کی کوئی اہمیت نہیں۔یہ پہلا موقع ہے جب بھارتی فوج نے باضابطہ طور پر پاکستان کے ساتھ حالیہ جھڑپوں میں اپنے لڑاکا طیاروں کے نقصان کی تصدیق کی ہے۔انیل چوہان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا کہ امریکا نے ایٹمی جنگ کو روکنے میں مدد دی، تاہم انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے کہ کوئی بھی فریق ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے قریب پہنچا تھا۔انیل چوہان کا مزید کہنا تھا کہ تکنیکی غلطیوں کو پہچاننے اور انہیں درست کرنے کے 2 دن بعد طیاروں نے طویل ہدف پر نشانہ بنایا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی جنتا پارٹی کے سینئنر رہنما سبرامنیئم سوامی نے بھی ایک پوڈ کاسٹ کے دوران پاکستان کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرائے جانے کا اعتراف کیا تھا۔

Indian Army confirms downing of its fighter jet

اپنا تبصرہ لکھیں