بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر پر حملے کی خبریں فیک اور جھوٹ ہیں. سیکیورٹی ذرائع

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر پر حملےکی خبریں فیک اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ان فیک خبروں کو پھیلانے کا مقصد یہ ناکام اور جھوٹا تاثر پیدا کرنا ہے کے پاکستان بھی بھارت پر حملہ کر رہا ہے۔ذرائع کے مطابق جھوٹی خبروں کوپھیلا کربھارت پاکستان پر اپنی جارحیت جاری رکھنے کا مسلسل جھوٹا جواز پیدا کرنا چاہتا ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ ان جھوٹی اور من گھڑت خبروں میں کوئی صداقت نہیں.سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے اس سے قبل امرتسر پر حملے کی جھوٹی خبر پھیلائی جس کا مقصد سکھ برادری کو پاکستان کے خلاف کرنا تھا۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں کوئی حملہ نہیں کیا نہ کوئی طیارہ گرا ہے۔

Indian media reports of attacks on occupied Kashmir are fake and false. Security sources

اپنا تبصرہ لکھیں