بالی وڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کے بارے میں حال ہی میں ایک نجومی کی پیش گوئی سامنے آئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی خطرے میں ہے اور یہ جوڑا جلد طلاق لے سکتا ہے.بھارتی میڈیا کے مطابق سشیل کمار سنگھ نامی بھارتی نجومی کی جانب سے جوڑے کے درمیان علیحدگی کے حوالے سے حیران کن پیش گوئی کی گئی ہے جس نے سیف اور کرینہ کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ سشیل کمار سنگھ نے اپنے انٹرویو میں سیف اور کرینہ کے تعلقات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ سیف اور کرینہ اگلے ڈیڑھ سال میں الگ ہو جائیں گے یہ پیش گوئی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب سیف علی خان پر حال ہی میں چاقو سے حملہ ہوا تھا اور اس واقعے کے دوران کرینہ کپور کی عوامی سطح پر غیر موجودگی نے ان قیاس آرائیوں کو مزید تقویت دی ہے.نجومی سشیل کمار سنگھ نے بتایا کہ انہوں نے 2010 میں ہی سیف اور کرینہ کی کنڈلی دیکھ کر پیش گوئی کی تھی کہ ان کی شادی قائم نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ جتنا بھی دبایا جائے کنڈلی صاف بتارہی ہے کہ دونوں کے درمیان جلد علیحدگی ہوگی۔ انہوں نے حالیہ حملے کو اندرونی خاندانی مسائل کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ جوڑا ڈیڑھ سال کے اندر طلاق لے سکتا ہے۔ نجومی نے اپنی پیش گوئی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات پر قائم ہیں۔سیف علی خان اور کرینہ کپور خان نے 2012 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بیٹے، تیمور اور جہانگیر ہیں .بھارتی نجومی کی جانب سے کی گئی پیش گوئی اور بھارتی میڈیا کی خبروں پر پر اداکار جوڑی یا ان کے خاندان کی جانب سے کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا ہے