بھارتی وزیردفاع کا دورہ امریکا منسوخ. ہتھیار خریدنے کا منصوبہ روک دیا

بھارت نے امریکا سے ہتھیار اور طیارے خریدنےکے منصوبے پر عمل درآمد روک دیا۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور بھارت کے اربوں ڈالر کے دفاعی معاہدے خطرے میں پڑگئے بھارت کو امریکی طیاروں اور ہتھیاروں کی خریداری کا معاملہ مؤخر کرنا پڑا بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا دورۂ امریکا بھی منسوخ ہوگیا۔ رپورٹ میں بھارتی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارت اسلحےکی خریداری پربات دوبارہ شروع کرنےسے پہلے امریکی ٹیرف پر وضاحت کا منتظرہے۔دوسری جانب بھارت نے امریکا سے ہتھیار اور طیارے خریدنے کے منصوبے پر عمل درآمد روکنے سے متعلق خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کو غلط قرار دیا۔رپورٹ کے مطابق امریکا سے ہتھیاروں کی خریداری معاہدے کا اعلان بھارتی وزیر دفاع کے دورہ امریکا میں ہونا تھا تاہم بھارتی وزیر دفاع نے امریکا کا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا۔

بھارتی وزیردفاع کا دورہ امریکا منسوخ. ہتھیار خریدنے کا منصوبہ روک دیا

اپنا تبصرہ لکھیں