بھارتی وزیر خارجہ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں امریکی کردار تسلیم کر لیا

بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے میں امریکا نے کردار ادا کیا۔ایک انٹرویو میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ امریکا کے پاکستان اور بھارت دونوں سے رابطے تھے کئی اور ملک بھی رابطے کر رہے تھے۔تاہم جہاں تک جنگ بندی کا تعلق ہے تو یہ بات پاکستان اور بھارت دونوں کے درمیان براہِ راست طے ہوئی ہے۔جے شنکر نے کہا کہ نائب امریکی صدر جے ڈی وینس بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اُن سے رابطے میں تھے، اسی طرح امریکی اہلکار پاکستان سے بھی رابطے میں تھے۔ جے شنکر نے کہا کہ یہ فطری بات ہے کہ 2 ملک تنازع میں گھرے ہوں تو دیگر ممالک رابطے کر کے اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہیں لیکن جہاں تک جنگ بندی کا تعلق ہے تو یہ بات پاکستان اور بھارت دونوں کے درمیان براہ راست طے ہوئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے جنگ بندی میں امریکی کردار کو مکمل طور پر مسترد کیا تھا۔

Indian Foreign Minister acknowledges US role in reducing Indo-Pak tensions

اپنا تبصرہ لکھیں