پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروسز ایک سال سے زائد عرصے بعد بحال کر دی گئی ہیں۔ یہ پلیٹ فارم فروری 2024 میں بند کر دیا گیا تھا یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب بھارت کی جانب سے پاکستان پر پانچ مختلف مقامات پر میزائل حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اور سیاسی ماحول میں شدید تناؤ ہے .یہ پابندی حکومت نے ملک میں سیاسی کشیدگی اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غلط معلومات اور حساس مواد کو مدنظر رکھتے ہوئے ایکس پرعائد کی تھی.اب، ایک سال سے زائد عرصے بعد، 7 مئی 2025 کو ایکس کو دوبارہ پاکستان میں بحال کر دیا گیا ہے، اور صارفین کو بغیر وی پی این کے اس پلیٹ فارم تک رسائی حاصل ہو گئی ہے
