بھارتی کرکٹ بورڈ کا محسن نقوی کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرانے پر غور

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے محسن نقوی کے خلاف دبئی میں ٹرافی کی چوری اور زبردستی قبضہ کی شکایت درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور انہیں 72 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی میں اے سی سی اجلاس کے دوران بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے محسن نقوی سے ٹرافی دینے کا مطالبہ کیا لیکن محسن نقوی نے واضح کر دیا کہ یہ معاملہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہی نہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرصدر اےسی سی محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کو جھوٹا قرار دےدیا کہا بھارتی میڈیا جھوٹ بولتا ہے اورجھوٹ کاسہارا لیتا ہے نہ میں نے کچھ غلط کیاہے نہ ہی بی سی سی آئی سے معافی مانگی ہےنہ ہی میں بی سی سی آئی سے کبھی معافی مانگوں گا۔محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ وہ فائنل کے روز بھی ٹرافی دینے کے لیے موجود تھے لیکن بھارتی ٹیم نے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا۔ نتیجتاً تقریب ڈیڑھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی اور میدان میں رکھی ٹرافی واپس لے جائی گئی محسن نقوی نےکہا بھارتی میڈیا من گھڑت کہانیاں گڑھ رہا ہے میرے خلاف گھناونی سازش ہے بھارتی میڈیاکامقصد صرف اپنےلوگوں کوگمراہ کرنا ہے بدقسمتی سے بھارت کرکٹ میں سیاست کو گھسیٹنا جاری رکھےہوئے ہے بھارتی بورڈ سے کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کا محسن نقوی کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرانے پر غور

اپنا تبصرہ لکھیں