بھارتی کی جانب سے روہنگیا مہاجرین کو سمندر میں پھینکنے کی خبر یں . اقوام متحدہ کا سخت نوٹس

اقوام متحدہ نے بھارتی نیوی کی جانب سے روہنگیا مہاجرین کو سمندر میں پھینکنے کا سخت نوٹس لے لیا۔ انسانی حقوق کمیشن نے کہا کہ یہ اقدامات غیرانسانی، ناقابلِ قبول اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں یہ تصورکہ روہنگیا مہاجرین کو بحری جہازوں سے سمندر میں پھینکا گیا انتہائی خوفناک ہے جبکہ یہ واقعہ اقوام متحدہ کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے کہا ہے کہ بھارتی نیوی کی جانب سے روہنگیا مہاجرین کو بحیرہ انڈمان میں پھینکنےکی اطلاعات پر شدید تشویش ہے اور اس حوالے سے ماہرین نے واقعے کی باضابطہ تفتیش شروع کردی ہے۔کمیشن نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت ان واقعات کی مکمل تحقیقات کرکے وضاحت پیش کرے اور بھارت ایسے انسانیت سوز اقدامات کو فی الفور بند کرے۔

Reports of Indian dumping Rohingya refugees into the sea. UN issues strong warning

اپنا تبصرہ لکھیں