بھارت سے دریائے چناب کا پانی روکا نہ جا سکا

بھارت کی جانب سے 24 گھنٹے پانی بند رکھنے کے بعد اچانک دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا۔ چند گھنٹوں پہلے خشک ہوتے دریا میں پانی 28 ہزار کیوسک تک جا پہنچا جس کے باعث پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ذرائع کے مطابق بھارت اگر مزید پانی روکنے کی کوشش کرتا تو بگلیہار ڈیم ٹوٹ جاتا۔ اور اسے عالمی سطح پر سبکی کا سامنا کرنا پڑتا۔بھارت کی جانب سے چناب میں پانی روکنے اور چھوڑنے کا کھیل مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھی مہنگا پڑ گیا۔ بھارت نے پیر کی شام الرٹ جاری کیا کہ اکھنور کے عوام دریائے چناب کے قریبی علاقے خالی کر دیں کیونکہ پانی ایک بار پھر تیز ہو سکتا ہے اس سے پہلے دریا چناب کا پانی کم ہونے کی وجہ سے اکھنور میں مقامی لوگ پیدل دریا عبور کرتے دکھائی دیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں