بھارت میں جعلی سفیر کا 12 پاسپورٹس پر 40 ممالک کا سفر

بھارتی ریاست یو پی کے شہر غازی آباد میں جعلی سفارت خانہ چلانے کے الزام میں گرفتار ہرش وردھن جین سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس نے نئی دہلی کے قریب ایک کرائے کے مکان سے خیالی ملک کا جعلی سفارت خانہ چلانے والے شخص کو گرفتار کرلیا پولیس نے بتایا کہ 47 سالہ ہرش وردھن جین ویسٹ آرکٹیکا کے غیر قانونی سفارت خانے کو غازی آباد اتر پردیش میں ایک کرائے کے مکان سے چلا رہا تھا جو دارالحکومت دہلی سے متصل ہے۔ جین نے مبینہ طور پر خود کو ویسٹ آرکٹیکا، سابورگا، پولویہ، لوڈونیا‘ جیسے خیالی ممالک کا سفیر ظاہر کیا تھا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس کے پاس 12 سفارتی پاسپورٹ تھے جن پر وہ 40 ممالک کا دورہ کر چکا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ جعلی سفارتی نمبر پلیٹوں والی گاڑیاں استعمال کرتا تھا اور بھارتی رہنماؤں کے ساتھ اپنی تصاویر میں ترمیم کر کے انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کرتا تھا تاکہ اپنی ساکھ کو مضبوط کر سکے۔جین کے بینک اکاؤنٹس کی ایک توسیع شدہ فہرست بھی سامنے آئی تھی جن کی کل تعداد اب بھارت میں 12 اور بیرونِ ملک 8 ہے جن میں 5 اکاؤنٹس دبئی میں، 2 لندن میں اور ایک ماریشس میں ہے۔جین نے برطانیہ، متحدہ عرب امارات، ماریشس، ترکی، فرانس، اٹلی، بلغاریہ، کیمرون، سوئٹزر لینڈ، پولینڈ، سری لنکا اور بیلجیئم کا دورہ کیا تھا۔ ان میں سے کچھ کمپنیوں میں ہرش وردھن جین نے خود کو سیکریٹری جبکہ دیگر میں اس نے خود کو ڈائریکٹر ظاہر کیا تھا اس نے گزشتہ 10 سال میں تقریباً 40 ممالک کا دورہ کیا تھا جن میں صرف متحدہ عرب امارات کے 30 سے زائد دورے شامل ہیں۔پولیس کے مطابق اس کی اہم سرگرمیوں میں غیر ملکی کمپنیوں اور افراد کو ملازمت دلوانے کے لیے بروکری کرنا اور شیل کمپنیوں کے ذریعے حوالہ کے ذریعے رقوم کی ترسیل شامل تھیں۔اس پر منی لانڈرنگ کا بھی الزام ہے۔جین کی جائیداد پر چھاپے کے دوران پولیس نے 53 ہزار 500 امریکی ڈالر نقد، جعلی پاسپورٹس اور وزارت خارجہ کی جعلی مہر والی دستاویزات برآمد کیں۔47 سالہ جین کو مبینہ طور پر اپنے کرائے کے گھر سے ایک جعلی قونصل خانہ چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ وہ ویسٹارکٹیکا، سیبورگا، لاڈونیا اور پالویا جیسی غیر تسلیم شدہ مائیکرو نیشنز سے متعلق سفارتی حیثیت کا دعویٰ کر رہا تھا۔

Fake ambassador to India travels to 40 countries on 12 passports

اپنا تبصرہ لکھیں