Murdered woman returns alive in India 18 months after funeral

بھارت میں مقتول عورت کی آخری رسومات کے 18 ماہ بعد زندہ واپسی

بھارتی ریاستی مدھیہ پردیش میں 18 ماہ مقتولہ کی زندہ واپسی نے پولیس کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔ قتل کے ایک واقعے میں مردہ سمجھی جانے والی 35 سالہ خاتون گھر واپس آگئی ہیں جس نے اُن کے خاندان اور دوستوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔مدھیہ پردیش کی رہائشی للیتا بائی کو اُن کے خاندان نے مردہ سمجھ لیا تھا اور اُن کی آخری رسومات بھی ادا کر دی گئی تھیں۔ للیتا کے قتل کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جو کہ اب بھی جیل میں ہیں۔للیتا بائی نے پولیس کو بتایا کہ شاہ رخ نامی ایک شخص اسے بھانپورہ لے گیا تھا۔ جہاں اسے 5 لاکھ روپے کے عوض دوسرے شخص کو فروخت کردیا گیا۔ وہ شخص اسے راجستھان کے ایک کوٹھے پر لے گیا جہاں وہ 18 ماہ تک رہیں۔ للیتا نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ کوٹھے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوکر گھر واپس آگئی۔ اُنہوں نے پولیس کو بتایا کہ اس کے پاس موبائل فون نہیں تھا اس لیے میں اپنے خاندان کے افراد سے رابطہ نہیں کرسکی۔لیتا کی واپسی پپر ان کے والد ین فوراً انہیں گاندھی ساگر پولیس اسٹیشن لے جاکر واپسی کی اطلاع دی.اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس افسرِ ترون بھردواج نے بتایا کہ للیتا خود ہی گھر سے نکل گئی تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق للیتا بائی ستمبر 2023 میں گاندھی ساگر علاقے سے لاپتہ ہوگئی تھی۔ کچھ دنوں بعد ایک ٹرک حادثے کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں متاثرہ عورت کی لاش کا سر کچلا ہوا تھا۔ اس لاش کو للیتا کے والد اپنی بیٹی کے طور پر پہچان لیا تھا اور بعد ازاں جھابوہ میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔للیتا کے والد نے بتایا کہ جب انہوں نے للیتا کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تو تھاندلا پولیس نے انہیں ایک عورت کی لاش کے ملنے کی اطلاع دی جس کا سر کچلا ہوا تھا۔ ہم وہاں گئے اور اپنی بیٹی کی لاش کو اُس کے پیر میں بندھے کالے دھاگے اور ٹیٹو کی بنیاد پر پہچان لیا اور آخری رسومات بھی ادا کر دیں۔للیتا کے قتل کے الزام میں چار افراد عمران، شاہ رخ، سونو اور اعجاز کو گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ ملزمان اب بھی مقدمے کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں ایس پی پدم ولوچن شکلا کا کہنا ہے کہ وہ سب سے پہلے خاتون کا میڈیکل معائنہ اور ڈی این اے ٹیسٹ کریں گے اور گواہوں کے بیانات بھی دوبارہ ریکارڈ کریں گے۔ مکمل تفتیش کے بعد ہی یہ بات یقینی طور پر کہی جاسکتی ہے کہ گاندھی ساگر پولیس اسٹیشن پر آنے والی خاتون وہی ہیں، جنہیں قتل ہوا سمجھا جارہا تھا۔Murdered woman returns alive in India 18 months after funeral

اپنا تبصرہ لکھیں