بھارت میں کانگریس خاتون رہنما کی لاش سوٹ کیس سے برآمد

بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر سمپلا میں سوٹ کیس سے اپوزیشن جماعت کانگریس کی خاتون رہنما ہمانی نروال کی لاش برآمد ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جمعہ کی صبح سمپلا میں ایک پُل کے قریب سے سوٹ کیس سے خاتون کی لاش ملی جس کے ہاتھوں پر مہندی لگی ہوئی تھی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے بھیجا گیا جس میں پتہ چلا کہ یہ ہمانی نروال ہے۔ہمانی نروال کانگریس کی سرگرم رہنما تھیں جنہوں نے راھول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جبکہ سابق وزیر اعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہڈا اور دیپیندر سنگھ ہڈا کی انتخابی مہموں میں بھی کلیدی کردار ادا کیا تھا۔کانگریس ایم ایل اے بھارت بھوشن بترا نے پولیس پر زور دیا کہ وہ اس قتل کی تحقیقات کیلیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے اور مجرم کو جلد از جلد گرفتار کرے بھارت بھوشن بترا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ قتل کی تحقیقات فوری طور پر ایس آئی ٹی سے کرائی جائے۔

In India, the body of a woman Congress leader was found in a suitcase

اپنا تبصرہ لکھیں