بھارت میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ. 5 افراد ہلاک 2 شدید زخمی

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع اُترکاشی میں بھاگیرتی ندی کے قریب ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا جس میں سوار 5 مسافر ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔ہیلی کاپٹر نے دہرادون سے اڑان بھری جو گنگانی سے پہلے ناگ مندر کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے اور حکام کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔ریاست اترا کھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے سوشل میڈیا پر افسوسناک واقعے کی اطلاع دیتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں