بھارت نے فضائیہ کے نائب سربراہ کو عہدے سے ہٹادیا

بھارت نے ایئر مارشل ایس پی دھارکر کو 7 ماہ بعد ہی عہدے سے ہٹادیا گیا وہ رافیل طیاروں کی جارحانہ پروازوں کے نگران تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر مارشل ایس پی دھارکر منگل کی رات مقبوضہ کشمیر میں رافیل طیاروں کی جارحانہ پروازوں کے نگران تھے تاہم پاک فضائیہ کی جانب سے رافیل طیاروں کو فوری اور موثر انداز میں روکے جانے بعد ایئرمارشل ایس پی دھارکر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر سوال اٹھائے جا رہے تھے۔پاک فضائیہ نے رافیل طیاروں کو فوری اور مؤثر طور پر روکا تھا جس پر نائب فضائی سربراہ نے اپنے پائلٹس کی رافیل ہینڈلنگ پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا۔رپورٹ کے مطابق بھارتی رافیل طیارے پاکستانی جدید ریڈارز کے سامنے بے بس ہوگئے اور راستہ بھول گئے تھے لائن آف کنٹرول کو جارحانہ طور پر کھوجنے کے ٹاسک کے دوران رافیل کو پاکستانی ریڈارز نے جام کردیا تھا۔ایئرمارشل ایس پی دھارکر کی جگہ ایئر مارشل نرمدیشور تیواری کو مقرر کیا گیا ہے پہلگام فالس فلیگ کے بعد یہ دوسری بڑی عسکری تبدیلی ہے، اعلیٰ فوجی قیادت میں تیز رفتار تبدیلیاں بی جے پی کے فاشسٹ ایجنڈے اور افواج کی پیشہ ورانہ خود مختاری کے درمیان بداعتمادی کا ثبوت ہیں۔

India removes Air Force vice chief from post

اپنا تبصرہ لکھیں