بھارت نے پاکستان کیلئے اپنی فضائی حدود بند کر دیں

پہلگام میں پیش آنے والے حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کی تمام کمرشل اور فوجی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اقدام 30 اپریل سے 23 مئی 2025 تک نافذ العمل رہے گا۔بھارتی حکومت نے پاکستان کے لیے فضائی بندش کا نوٹم جاری کر دیا ہے.قومی ائیرلائن پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے احتیاط کے طور پر پہلے ہی بھارتی فضائی حدود کا استعمال روک چکی ہےھارت کی فضائی بندش سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز متاثر ہوں گی.واضح رہے کہ اس سے پہلےپاکستان نے بھارتی ائیرلائنز کے لیے اپنے فضائی حدود بند کردی تھیں۔

India closes its airspace to Pakistan

اپنا تبصرہ لکھیں