بھارت کا ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجنے کا مشن ناکام

بھارت کے خلائی ادارے کا نیا ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ کو خلا کے مدار میں داخل کرنے کا مشن ناکام ہو گیا، لانچ وہیکل پرواز کے تیسرے مرحلے میں تکنیکی خرابی کے باعث مشن مکمل نہیں کرسکا بھارتی حکام نے مشن کی ناکامی کی تصدیق کردی۔ابتدائی معلومات کے مطابق راکٹ کے تیسرے مرحلے کا موٹر جو ہائیڈروکسیل ٹرمینیٹڈ پالی بیوٹادیین ایندھن استعمال کرتا ہے روانگی کے 203 سیکنڈ بعد درست کام نہیں کر سکا جس کے باعث سیٹلائٹ اپنے متعین 524 کلومیٹر کے سن سنکرونس پولر مدار تک پہنچنے میں ناکام رہا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی بھارت کے سری ہری کوٹا خلائی مرکز سے اتوار کی صبح پی ایس ایل وی- سی 61 راکٹ کے ذریعے ای او ایس-09 ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجا گیا.بھارتی میڈیا کے مطابق سیٹلائیٹ مشن کو خلا سے زمین کے مشاہدے کے لیے لانچ کیا گیا تھا بھارت نے 2013 سے اب تک 11 مشن خلا میں بھیجے جن میں سے بیشتر ناکام ہوچکے ہیں۔انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن نے ایکس پر بتایا سیٹلائٹ بھیجنے کی 101 ویں کوشش کی گئی دوسرے مرحلے تک صورتحال نارمل تھی لیکن تیسرے مرحلے میں آبزروہشن کی وجہ سے مشن پورا نہیں ہو سکا۔

India’s mission to send Earth observation satellite into space faces failure

اپنا تبصرہ لکھیں