بھارت کا پاکستان پر حملہ، 3 شہروں پر میزائل حملے آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے بھارت نے پاکستان پر تین جگہوں پر میزائل داغے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے کہ بہاولپور، کوٹلی، مظفرآباد میں فضا سے میزائل داغے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت نے شرمناک حملہ کیا۔بھارت کے حملے کا جواب دیا جائےگا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کا کہنا ہے کہ میزائیل حملہ بھارت کی سرزمین سے کیا ہے بھارت کی جانب سے جواب کے وقت اور نوعیت کا تعین جلد کیا جائے گا .و زیر دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا ہےکہ بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیر ہوگیا ہے، تصادم کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔

India attacks Pakistan, missiles strike 3 cities, ISPR

اپنا تبصرہ لکھیں