بھارت کیلئے ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات نہیں بگاڑ سکتے.کمانڈر امریکی سینٹکام

امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے کہا ہے کہ بھارت کیلئے ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات نہیں بگاڑ سکتے،یہ تعلق امریکا کی قومی سلامتی کے لیے اہم ہے۔یونائیٹڈ اسٹیٹس سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو اہم شراکت دار قرار دیا۔جنرل کوریلا نے کہا کہ پاکستان ایک غیر معمولی انسداد دہشتگردی شراکت دار کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔ اور پاکستان کے ساتھ قریبی انٹیلیجنس تعاون سے درجنوں دہشتگردوں کو ہلاک اور گرفتار کیا گیا۔جنرل کوریلا نے اعتراف کیا کہ پاکستان کے ساتھ قریبی انٹیلی جنس تعاون کے نتیجے میں داعش خراسان کے درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک اور گرفتار کیا گیا ان گرفتاریوں میں تنظیم کے کم از کم پانچ انتہائی مطلوب رہنما بھی شامل ہیں۔جنرل کوریلا کا کہنا تھاکہ پاکستانی حکام نے انٹیلی جنس شیئرنگ کے ذریعے امریکا کو کئی اہم کامیابیاں دلائیں ایبے گیٹ بم دھماکے کے ماسٹر مائنڈ جعفر کی گرفتاری اور اس کی حوالگی بھی شامل ہے اس گرفتاری کے فوراً بعد آرمی چیف عاصم منیر نے ذاتی طور پر رابطہ کر کے اطلاع دی۔جنرل کوریلا نے کہا کہ دہشتگرد گروہ پاکستان اور افغانستان کی سرحدی پٹی میں سرگرم ہیں۔ اور پاکستان کی شراکت داری عالمی تناظر میں انتہائی اہم اور مؤثر ثابت ہو رہی ہے۔ 2024 سے اب تک پاکستانی مغربی علاقوں میں سے ایک ہزار سے زیادہ دہشتگرد حملے ہوئے۔ان حملوں میں تقریباً 700 سیکیورٹی اہلکار اور شہری جاں بحق اور 2500 زخمی ہوئے ہیں پاکستان فعال انسداد دہشت گردی کی جنگ لڑ رہا ہے۔جنرل کوریلا کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان اور بھارت دنوں کے ساتھ تعلقات رکھنا ہوں گے میں نہیں سمجھتا کہ یہ کوئی ایسا دو ٹوک فیصلہ ہے کہ اگر بھارت سے تعلق ہو تو پاکستان سے نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ داعش خراسان کمزور ہوچکی ہے۔ اور اس کی سرگرمیوں میں کمی آئی ہے۔ جبکہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے فعال کردار کی دنیا معترف ہے۔

We cannot spoil relations with Pakistan for India. Commander US CENTCOM

اپنا تبصرہ لکھیں