بھارتی وزارت داخلہ نے ملک کی تمام ریاستوں میں بلیک آؤٹ اور فضائی حملوں سے بچاؤ کی مشقوں کا حکم دے دیا ہے.بھارتی وزارت داخلہ نے 7 مئی کو پورے ملک میں سول ڈیفنس کی فرضی مشقیں کروانے کا حکم دے دیا ہے بھارتی حکومت کے حکم کے مطابق فضائی حملے کے سائرن ٹیسٹ کیے جائیں گے۔اس دوران بلیک آؤٹ اور کیموفلیج کے پروٹوکولز کو فعال کیا جائے گا۔ یہ مشقیں تمام ریاستوں میں کی جائیں گی۔شہریوں، طلباء وغیرہ کو سول ڈیفنس کے پہلوؤں پر تربیت دی جائے گی تاکہ وہ کسی دشمن کے حملے کی صورت میں خود کو محفوظ رکھ سکیں ادھر بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب کے علاقے فیروزپور کنٹونمنٹ میں 30 منٹ تک بلیک آﺅٹ ریہرسل کی گئی اس دوران پنجاب اسٹیٹ پاور کارپوریشن لمیٹڈ نے 30 منٹ تک بجلی منقطع کردی۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ فیروزپور کنٹونمنٹ میں ڈرل کے دوران مسلسل ہوٹر بجائے گئے۔