آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھارت کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہاہے کہ کسی کو غلط فہمی نہ ہو بھارت کی جانب سے کسی بھی فوجی مہم جوئی کا فوری، فیصلہ کن اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ضرور ہے لیکن قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہماری تیاری اور عزم غیر متزلزل ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا اور ہیمر اسٹرائیک مشق کا مشاہدہ کیا جہاں پاک فوج کی منگلا اسٹرائیک کور کی جانب سے فیلڈ ٹریننگ مشق کی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ کسی کو غلط فہمی نہ ہو بھارت کی جانب سے کسی بھی فوجی مہم جوئی کا فوری ،فیصلہ کن اورمنہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ضرور ہے لیکن قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہماری تیاری اور عزم غیر متزلزل ہے۔ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور علاقائی امن کیلئے پرُعزم ہے مسلح افواج ہر قیمت پر قومی خود مختاری اور سرحدوں کی حفاظت کرے گی کوئی شک میں نہ رہے پوری قوت سے فوری جواب دیا جائے گا۔آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کے جذبے کو پاک فوج کی آپریشنل مہارت قرار دیا اور ان کےلڑنےکی صلاحیت اور حربی جذبےکو سراہا۔ اعلیٰ فوجی قیادت، فارمیشن کمانڈرز اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شرکاء نے مشق کا مشاہدہ کیا۔
