کراچی کی خاتون خزانے کی تلاش میں بہاولپور کےنواحی علاقے پہنچ گئی پولیس نے مزار کے احاطے میں کھدائی کرنے پر خاتون اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ یہاں خزانہ مدفن ہے اپنے علم کے مطابق یہاں پہنچی ہوں۔پولیس کے مطابق کراچی سے آئی خاتون نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر مزار یتیم شاہ میں کھدائی کی خاتون کہتی ہے یہاں خزانہ دفن ہے۔ دربار کی انتظامیہ نے خاتون پر بزرگ کی قبر کی بے حرمتی کاالزام عائد کیا ہے اس حوالے سے پولیس کا مزید بتانا ہے کہ قبروں کے پاس کھدائی پر علاقہ مکین مسلسل احتجاج کر رہے تھے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے خاتون کو اس کے ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔
