بہنے والے 15 افرادتاحال لاپتہ. شاہراہ قراقرم پر ہزاروں مسافر پھنسے ہوئے ہیں.ترجمان

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق بابوسر سے بہنے والے10 سے 15 افرادتاحال لاپتہ ہیں تاہم شاہراہ بابوسر میں پھنسے تمام سیاحوں کوریسکیوکرلیا گیا ہے، سیاحوں کیلئے مقامی ہوٹل مالکان اورحکومت نےمفت رہائش کاانتظام کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بارش اور سیلاب سے گلگت میں 5 اموات ہوئیں شاہراہ قراقرم 2 مقامات سے بند ہے جس کی وجہ ہزاروں مسافر پھنسے ہوئے ہیں عوام حالات معمول پر آنے تک سیاح گلگت بلتستان کا سفر نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ہدایت پر ریسکیو، ضلعی انتظامیہ، پولیس، مقامی رضاکاروں اور پاک فوج کی مدد سے مشترکہ سرچ آپریشن لاپتا افراد کے ملنے تک جاری رہے گا۔وزیر اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے کہ کہ سیلابی ریلے میں 18 سے زائد گاڑیاں بہہ گئی ہیں، سیلاب سے متاثرہ افراد کو ریسکیو کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

15 people still missing after being swept away. Thousands of travelers are stranded on the Karakoram Highway.

اپنا تبصرہ لکھیں