ایف آئی اے نے معروف پاکستانی اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف احمد خان کو بینک فراڈ کیس میں گرفتار کرلیا.ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم پر الزام ہے کہ انہوں نے نجی بینک کے ساتھ 70 کروڑ روپے کا فراڈ کیا ہے، ملزم کی جانب سے 80 ملین کے کمپنی فنڈز کو ذاتی ٹریڈنگ کے لیے استعمال کیا گیا۔مقدمہ کے مطابق ملزم کے خلاف نجی بینک کے گروپ ہیڈ کی شکایت پر فوجداری انکوائری شروع کی گئی تھی اور تحقیقات کے دوران لگ بھگ کروڑوں کا غبن سامنے آیا۔مقدمہ کے مطابق بینک کے سی ایف او اور دیگر نے ملزم کیلئے سہولت کاری کی اور ملزم نے قواعد کی مجرمانہ خلاف ورزی اور اختیارات کا غلط استعمال کیا۔بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی شکایت پر تحقیقات کے بعد عاطف خان کو گرفتار کیا گیاعاطف محمد خان نجی بینک کے سکیورٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے سابق سی ای او تھے۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے تھرڈ پارٹی کے 53.9 کروڑ غیرقانونی طور پر ایکوائر کئے، کمپنی فنڈز سے انہیں ہائی مارک اپ کے ساتھ ادائیگی کی گئی۔ملزم نے 80 ملین کے کمپنی فنڈز کو ذاتی ٹریڈنگ کیلئے استعمال کیا۔ مالیاتی فراڈ کیس میں معروف اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کو عدالت میں پیش کردیا گیا کسٹم کورٹ نے ملزم عاکف حسین کا 4 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔واضح رہے کہ نادیہ حسن اور عاطف خان کی شادی 2003 میں ہوئی اور ان کے چار بچے ہیں۔