بیگ ٹیگ تبدیل کرکے بے گناہ خاندان کو پھنسانےوالا ڈرگ گینگ گرفتار

لاہور ایئرپورٹ پر بیگ ٹیگ تبدیل کرکے بے گناہ خاندان کو پھنسانے والے ڈرگ گینگ کے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ سعودی عرب میں گرفتار بے گناہ خاندان کو رہائی مل گئی واضح رہے کہ لاہور کے علاقے مرغزار کالونی کی رہائشی فرحانہ اکرم 4 فیملی ممبرز کے ساتھ 23 دسمبر میں سعودی عرب گئیں ڈرگ مافیا نے عملے کی ملی بھگت سے فرحانہ اکرم کے بیگ کا ٹیگ تبدیل کردیا . ڈی جی اے این ایف نے بتایا کہ 23 دسمبر کو ایک گروہ نے ایک خاندان کے بیگ کو اسمگلنگ کے لیے استعمال کیالاہور سے جدہ جانے والے ایک مسافر کے بیگ کا ٹیگ تبدیل کیا گیا مسافر کے بیگ میں آئس رکھ دی گئی تھی۔ خاندان کے پانچوں افراد کو سعودی عرب میں حراست میں لیا گیا تھا. اے این ایف نے کیمروں کی مدد سے تمام انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس کا جائزہ لیا۔اے این ایف نے ایک پورٹر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کی تو پورا گینگ بے نقاب ہوا اور انٹرنیشنل ڈرگ گینگ کے سرغنہ سمیت 9 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا جب کہ اے این ایف نے تمام شواہد سعودی حکام کو دیے جس پر متاثرہ خاندان کی رہائی ممکن ہوئی۔محسن نقوی نے منشیات کیس سے رہائی پانے والے بے گناہ خاندان کی رہائش گاہ پر خاندان کے افراد سے ملاقات کی، اس موقع ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عبدالمعید بھی ان کے ہمراہ تھے

اپنا تبصرہ لکھیں