بی جے پی کے رہنما عوامی ردعمل سے خوفزدہ. سیکورٹی میں غیرمعمولی اضافہ

پاکستان کے خلاف آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارتی حکومت شدید دباؤ اور عوامی غصے کا شکار ہو چکی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عوامی ردعمل اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر حکومت نے اہم وزراء اور سیاست دانوں کی سیکیورٹی میں غیرمعمولی اضافہ کر دیا ہے۔انڈین ایکسپریس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے دہلی پولیس کو اہم وزراکی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر،وزیراعلیٰ دہلی ریکھا گپتا ، سیکرٹری خارجہ وکرم مسری ،جے پی نادا اور بھوپندر یادیو، نیشی کانت دوبے اور سدھنشو ترویدی سمیت بی جے پی کے 25 اہم رہنماؤں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے.رپورٹ کے مطابق ان تمام شخصیات پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کو فائرنگ اور فوری طبی امداد کی خصوصی تربیت بھی دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق دہلی پولیس نے سیکیورٹی خدشات پر خصوصی اجلاس بھی طلب کیا جس میں بی جے پی قیادت کو لاحق ممکنہ خطرات پر بریفنگ دی گئی۔ماہرین کے مطابق آپریشن سندور کی ناکامی نے حکومت کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے جس کے بعد حکمران جماعت بی جے پی اپنے ہی عوام کے غیظ و غضب سے بچنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر سیکیورٹی بڑھا رہی ہے۔

BJP leaders fear public backlash. Extraordinary increase in security

اپنا تبصرہ لکھیں