تارکین وطن کو عدالتی کارروائی کے بغیر ملک بدر کرنے کا حق رکھتا ہوں . ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انھیں بغیر مقدمہ چلائے تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کا حق حاصل ہے۔ یہ بیان اُس عدالتی فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں امریکی سپریم کورٹ نے ہفتے کے اختتام پر ایک عبوری حکم کے ذریعے وینزویلا کے درجنوں شہریوں کی ملک بدری روکنے کا حکم دیا تھا۔ٹرمپ نے کہا کہ انھیں امید ہے کہ عدالتیں تعاون کریں گی تاکہ وہ ہزاروں افراد کو جو ملک بدری کے لیے تیار ہیں انہیں نکالا جاسکے انہوں نے کہا کہ ان تمام افراد کے لیے مقدمات چلانا ممکن نہیں ہے ۔امریکی صدر نے کہا کہ وینزویلا جیسی ریاستیں اپنی جیلوں کو خالی کر کے لوگوں کو امریکہ بھیج رہی ہیں.واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ہفتے کے روز حکومت کو حکم دیا تھا کہ وہ عدالت کے اگلے حکم تک ان افراد میں سے کسی کو بھی ملک بدر نہ کرے .

I have the right to deport immigrants without judicial process. Trump

اپنا تبصرہ لکھیں