تباہ کن سیارچہ زمین کی بجائے چاند سے ٹکرا سکتا ہے: ناسا

سیارچہ وائی آر فور 2024 کی دریافت کے بعد دنیا بھر میں تشویش پائی گئی کیونکہ اس کی سمت کے تجزیے سے اندازہ ہوا کہ دسمبر 2032 میں اس کے زمین سے ٹکرانے کا امکان تین فیصد ہے۔ اندازوں کے مطابق اس کے تصادم سے 80 کلومیٹر تک کے علاقے میں عمارتیں تباہ ہو سکتی تھیں۔تاہم بعد کے مشاہدات نے زمین سے ٹکراؤ کے خطرے کو تقریباً صفر کر دیا۔ ناسا کی جیمز ویب سپیس ٹیلی سکوپ سے کیے گئے نئے براہ راست مشاہدات سے پتہ چلتا ہے کہ اس سیارچے کے چاند سے ٹکرانے کا امکان تقریباً چار فیصد ہے۔ناسا نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ اب بھی 96 فیصد سے زیادہ امکان ہے کہ یہ سیارچہ چاند سے نہیں ٹکرائے گا۔تازہ ترین مشاہدات کے مطابق، اس سیارچے کا حجم بھی 40–90 میٹر سے بڑھا کر 53–67 میٹر کر دیا گیا ہے، جو تقریباً ایک 15 منزلہ عمارت کے برابر ہے۔بہت سے سائنسدان امید کرتے ہیں کہ اگر یہ سیارچہ چاند سے ٹکرا جائے تو اس سے حاصل ہونے والا ڈیٹا مستقبل کی سیاروں سے دفاع کی تیاریوں میں مدد دے گا۔

An asteroid heading towards Earth could now collide with the moon. NASA

اپنا تبصرہ لکھیں